Working languages:
English to Urdu
Urdu (monolingual)
English (monolingual)

Availability today:
Mostly available

July 2024
SMTWTFS
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031   

Muhammad Abbas Saqib
Urdu Translation with Quality and speed.

Karachi, Sindh, Pakistan
Local time: 11:38 PKT (GMT+5)

Native in: Urdu Native in Urdu
  • Send message through ProZ.com
Feedback from
clients and colleagues

on Willingness to Work Again info
31 positive reviews
(23 unidentified)

 Your feedback
Account type Freelance translator and/or interpreter
Data security Created by Evelio Clavel-Rosales This person has a SecurePRO™ card. Because this person is not a ProZ.com Plus subscriber, to view his or her SecurePRO™ card you must be a ProZ.com Business member or Plus subscriber.
Affiliations This person is not affiliated with any business or Blue Board record at ProZ.com.
Services Translation, Editing/proofreading, Transcription, Copywriting, Transcreation, Subtitling, Website localization, MT post-editing, Project management, Voiceover (dubbing)
Expertise
Specializes in:
Advertising / Public RelationsFinance (general)
Cinema, Film, TV, DramaTextiles / Clothing / Fashion
Medical: DentistryCooking / Culinary
Environment & EcologyFood & Drink
Certificates, Diplomas, Licenses, CVsMedical (general)

Rates

KudoZ activity (PRO) Questions answered: 2
Portfolio Sample translations submitted: 6
English to Urdu: 11 Questions You MUST Ask Your Hair & Makeup Artist!
Detailed field: Cosmetics, Beauty
Source text - English
http://www.popxo.com/2016/02/things-to-keep-in-mind-while-booking-your-wedding-makeup-artist/
Translation - Urdu
11سوالات جو آپ کو اپنے ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ سے لازماً پوچھنے چاہئیں
آپ کے ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ آپ کی شادی کے دن آپ کی شکل صورت کو نکھارتے ہیں۔وہ آپ کے چہرے کو وہ اضافی چمک اور آپ کی زلفوں کو درست اچھال عطا کرتے ہیں۔ وہ آپ کو دلھن والا حتمی روپ دیتے ہیں تاکہ آپ نظروں کا مرکز بن کر پنڈال میں قدم آگے بڑھاسکیں۔ اور بلاشبہ خوب صورت میک اپ ہی آپ کو یاد گار تصویروں میں جاذب نظر دکھاتاہے۔ ان سب باتوں سے ان دونوں افراد کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے۔ یہاں ہم وہ 11باتیں آپ کوبتارہے ہیں جو آپ کو ہیئر اور ویڈنگ میک اپ آرٹسٹ کو بُک کراتے ہوئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
1-وہ برانڈز جو انہیں استعمال کرنے ہیں
میک اپ اور زلفوں کی مصنوعات میں معیار سب سے پہلے آتاہے۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگاکہ آرٹسٹ آپ کی جلد اور بالوں پر سب سے بہترین اور سب سے قابل اعتماد برانڈز ہی استعمال کریں۔ اچھی کوالٹی کی پروڈکٹس زیادہ دیر تک قائم رہتی ہیں اور آپ کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتیں اوراستعمال کیے جانے پر بہتر دکھائی دیتی ہیں۔ ایسے برانڈز کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے لیے موزوں ہوں۔ اگر آپ کو کوئی اسکن الرجی ہوتو یہ بھی معلوم کیجیے کہ کیا وہ اسپیشل پروڈکٹس کا بند وبست کرسکتے ہیں اور انہیں کہیے کہ وہ آپ کے بالوں پر کام کرنے سے پہلے تپش کے خلاف مزاحمت والے اسپرے استعمال کریں۔
2-ان کی اسپیشلائزیشن کیا ہے؟
اس بنیاد پرمیک اپ اور ہیئر آرٹسٹ کاانتخاب کریں کہ وہ دن کے لیے آرائش حسن میں اسپیشلائزیشن رکھتے ہیں یا رات کے لیے۔ اگر آپ کو دن کے لیے تیار ہونا ہے تو ایسے آرٹسٹ کا انتخاب کیجیے جو نیچرل میک اپ میں اسپیشلسٹ ہو، اور رات کے لیے ایسا آرٹسٹ آپ کا انتخاب ہونا چاہیے جو ہائی لائٹنگ اور کونٹورنگ میں لاجواب ہو اور عمومی طور پرگہرے شیڈز کے ساتھ کام کرتاہو۔
3-یہ سارا کھیل پیسوں کا ہے۔۔
ظاہرہے، آپ کا آرٹسٹ آپ کے بجٹ کے مطابق ہونا چاہیے۔ تھوڑا بہت اوپر نیچے چلتاہے لیکن اپنے دیگر اخراجات بھی ذہن میں رکھیے۔ کیاآپ کو ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی بند وبست کرنا پڑے گا؟اگر یہ شادی شہر سے باہر ہونے والی ہے تو کیا وہاں قیام بھی ان کی فیس میں شامل ہوگا؟ کیا وہ ہیئر ایسیسریز کے لیے بھی آپ سے رقم وصول کریں گے؟ آپ کے پاس شادی سے پہلے آرٹسٹ کی طرف سے فائنل فگر موجود ہونی چاہیے۔
4-ٹیم کتنی بڑی ہے؟
دلھن کی تیاری کرنے والی ٹیم میں تین افراد ہونے چاہیئں۔ ایک میک اپ کے لیے، ایک زلفوں کے لیے اور تیسرا فرد لباس وغیرہ میں مدد کے لیے۔ چناں چہ ان سے پوچھ لیجیے کہ کون کون آرہاہے اور کون کیا کرے گا ، تاکہ آپ کو تمام خدمات دستیاب ہوسکیں۔ 5-اور آپ کی فیملی کا کیا ہوگا؟
آپ کی مم، بہن، بہترین سہیلی اوربھابھیاں، ان سب کو اس بڑی موقع پر تیاری کے لیے پیشہ ورانہ مدد کی ضرورت ہوگی۔ اپنی آرٹسٹ سے پوچھیے کہ کیا آپ کی برائیڈل پارٹی کے لیے اسسٹنٹس مہیا کرسکتی ہے۔ ایک پیکج ڈیل ہمیشہ سستی پڑتی ہے۔
6-کیا انہیں کسی اور کوبھی تیار کرنے جاناہے؟
کیا انہیں اسی روز مزید دلھنوں کو تیار کرنے بھی جانا ہے؟ یاکسی اور تقریب کے لیے بکنگ کررکھی ہے؟ اگر آپ کی میک اپ آرٹسٹ نے آپ کی شادی والے دن کوئی اور یا کئی اور پارٹیاں پکڑ رکھی ہیں تو ہوسکتاہے وہ جلدبازی میں چالو کام کرڈالیں۔ جب میری ایک بہن کی شادی ہوئی تو اس کی میک اپ آرٹسٹ نے مزید چار دلھنوں کی بکنگ کر رکھی تھی! اس کے سیلون میں موجود دیگر دلھنوں پر ایک نظر ڈالتے ہی ہمیں اندازہ ہوگیا کہ تمام دلھنوں کا میک اپ اور جُوڑا بالکل ایک جیسا ہے۔ مختلف رنگوں کی جلد ، نقوش اور تراش خراش والے چہروں کے باوجود وہ سب ایک جیسی نظر آرہی تھیں۔
7- سوشل میڈیا سے استفادہ کریں
اس سے پہلے کہ آپ کسی کو بُک کریں، ان کے فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈال لیں۔ اس سے آپ کو اچھا اندازہ ہوجائے گاکہ وہ کیسا کام کرتے رہے ہیں، بلکہ ان کے کام پر لوگوں کے تبصروں سے بھی صورت حال انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو ان سے ان کا پورٹ فولیو طلب کریں۔ ایسے لوگوں سے حوالے حاصل کریں جب کے ساتھ وہ کام کرچکے ہوں۔ اس سے بہت مدد ملے گی کیوں کہ آپ کو ذاتی تجربات سے واقفیت حاصل ہوگی کہ وہ کتنے اچھے یا برے ہیں ، اور ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے یا آسان۔
8-ٹرائل لینے پر اصرار کریں
یہ لازم ہے! آپ کسی کتاب کا متن اس کی جلد سے نہیں بھانپ سکتے۔ چناں چہ ایک ٹرائل ضروری ہے۔ کیا ان کی پروڈکٹس آپ کی جلد کے لیے موزوں ہیں ؟کیا اس کی کارکردگی آپ کی توقعات کے مطابق ہے؟ حتیٰ کہ آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کے ساتھ کام کرنا آسان ہے یانہیں۔ وہ مشورے اور تجاویز کھلے دل سے قبول کرتی ہے یانہیں، یا آپ پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی کوشش کرتی ہے؟ اپنا میک اپ سافٹ زرد روشنی میں چیک کریں اور چند تصویریں بھی کھینچیں تاکہ اندازہ ہوسکے کہ آپ تصویروں میں کیسی لگیں گی۔ اپنا میک اپ فوراً ہی صاف نہ کرڈالیں ، تاکہ آپ کو پتاچل سکے کہ وہ دیر تک چل پائے گا یانہیں۔
9-ہیئر ایسیسریز کی کیا صورت حال ہے؟
آپ کا مانگ ٹیکاتو خیر آپ ہی مہیا کریں گی ، لیکن بہت سے ہیئر آرٹسٹ فینسی جوڑا پن یا کلپ وغیرہ خود مہیاکرتے ہیں۔ یہ بھی پتاکیجیے کہ اگر آپ کے ہیئر اسٹائل کا تقاضا ہوتو کیا ان کی طرف سے پھولوں کا بندوبست ہوسکے گا؟
10-کیا وہ کھل کر تبادلہ خیال کرنے لیے تیار ہے؟
کیا وہ صرف آپ کی شادی کے دن ہی شکل دکھائے گی یا وہ آرٹسٹ شادی سے پہلے بھی اپنا کچھ وقت اور محنت صرف کرنے پر آمادہ ہے؟ اگر آپ انہیں اپنے من پسند ہیئر اسٹائل کی تصویر یا کلپ انہیں بھجوائیں تو اسے کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟ کیا وہ آپ کا شادی کا جوڑا دیکھنے کے لیے وقت نکال پائے گی؟ کیا وہ آپ کو جلد کی حفاظت کے کچھ ایسے بنیادی اصول بتانے کے لیے تیار ہے جن کی آپ کو لازماً پیروی کرنی چاہیے۔
11- کیا کوئی بیک اپ موجود ہے؟
کوئی بھی شخص بیمار پڑسکتاہے یا اسے کوئی خاندانی مسئلہ درپیش ہوسکتاہے۔ سچ تو یہ ہے کہ میری ایک سہیلی کی شادی میں ایسا ہوچکاہے! اور بیک اپ کے طور پر بھیجی گئی آرٹسٹ کچھ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تھی۔ چناں چہ پہلے سے پوچھ لیں کہ بیک اپ پر کون ہے اور یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ اس کی مہارت سے مطمئن ہوں۔
English to Urdu: 9 Things Women With Healthy Hair ALWAYS Do!
Detailed field: Cosmetics, Beauty
Source text - English
http://www.popxo.com/2016/01/healthy-hair-habits-you-should-keep/
Translation - Urdu
9چیزیں جو صحت مند بالوں والی خواتین ہمیشہ کرتی ہیں
ہم ان خواتین کے بارے میں بات کررہے ہیں جن کی زلفیں ہمیشہ دلکش اور بے عیب نظر آتی ہیں ، خواہ وہ علی الصباح کی فلائٹ میں ہوں۔ جی نہیں، یہ صرف خدا کی طرف سے خاندانی طور پر اس نعمت سے نوازے جانے تک محدود نہیں ہے۔ یہ خواتین کچھ اضافی کوششیں بھی کرتی ہیں۔ وہ جو مصنوعات استعمال کرتی ہیں، اپنے بالوں کی صحت کے حوالے سے ان کی عادات اور ان کی دیکھ بھال کے طریقے ، یہی حیرت انگیز حد تک جاذب نظر اور چمک دار زلفوں کی بنیاد ہیں۔ یہاں ہم ایسی ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں اور سیدھی ترکیبیں آپ سے شیئر کررہے ہیں ، جو صحت مند بالوں والی یہ خواتین استعمال کرتی ہیں۔ اپنے لائف اسٹائل میں چند تبدیلیوں کے ساتھ آپ کی ان خواتین کے قابل رشک ہیئر کلب کا حصہ بن سکتی ہیں۔
1- وہ سوتی غلاف والے تکیوں پر نہیں سوتی ہیں
کاٹن خواہ کتنا بھی قیمتی ہو، وہ آپ کے بالوں(اور جلد) سے نمی جذب کرلیتاہے، جس کا مطلب ہے روکھے، الجھے اور دو سروں بال۔ فوراً ساٹن کے غلاف پر منتقل ہوجائیں جو آپ کے بالوں سے زیادہ رگڑ نہیں کھاتا، الجھنا کم کرتاہے اور انہیں کوئی بھی اسٹائل دینے کے قابل بناتاہے۔
2-ان کے بالوں کی تراش عمدہ ہوتی ہے
ایسا ہیئر ڈریسر جو آپ کا من پسندہواور جو آپ کو اور آپ کے بالوں کو سمجھتاہو، شاندار بالوں کا حامل ہونے کے لیے بلاشبہ اہم ہے۔ بوریت سے بھرپور ایک ہی لمبائی والے والے بالوں کو لیئرز، ٹیکسچر اور ایسی جدتوں سے بدل ڈالیے جو آپ کے بالوں کو عمدہ شیپ دیتے ہیں اور انہیں زیادہ بھرپور اور صحت مند دکھاتے ہیں۔ ایساہیئر کٹ جو آپ کے قدرتی ٹیکسچر کے لیے موزوں ہو، آپ کے بالوں کو غیرمعمولی اسٹائلنگ کے بغیر اچھی طرح خشک کرنے میں مدد دیتاہو۔۔اور ہاں، باقاعدگی سے بال ترشوانا خشکی اور دومونہے بالوں سے نجات کے لیے لازم ہے۔
3- وہ اپنے سر کی جلد پر توجہ دیتے ہیں
کون سی بات صحت مند بالوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہے؟ بلاشبہ سر کی صحت مند جلد ! آپ کے سر کی جلد سے اضافی تیل ، مصنوعات کی چھوڑی ہوئی کیچ، گرد اور جما ہوا میل صاف کرنے کے لیےہفتے میں ایک یا دو بار ایک صفائی کرنے والے شیمپو کا استعمال ضروری ہے تاکہ صحت مند بالوں کی بڑھوتری میں اضافہ کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ سرکی جلد کی باقاعدگی سے مالش بھی سرکی جلد میں خون کی گردش بڑھاتی ہے، جس کا لازمی نتیجہ مضبوط اور چمک دار بالوں کی صورت میں نکلتاہے۔
4-وہ اپنے بال کثرت سے نہیں دھوتی ہیں
آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ جس لڑکی کے بالوں کی خوب صورتی آپ سراہ رہی ہیں، اس نے تین دن سے اپنے بال شیمپو نہیں کیے ہیں۔ بال دھونے کا وقفہ دو تین کھینچنا آپ کے بالوں کو گندا نہیں صحت مند اور توانا بناتاہے۔ ہرروز یا کثرت سے شیمپو کرنا آپ کے بالوں سے نمی کھینچ لیتا ہے اور انہیں خشک، کھردرا اور الجھا ہوا چھوڑ دیتاہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنے بالوں کو موئسچرائز بھی نہ کریں۔ آپ اپنے بالوں کو شیمپو کرنے کے درمیانی وقفوں میں انہیں گیلا کرکے کنڈیشنر استعمال کرسکتی ہیں تاکہ آپ کے بال نمی سے بھرپور اور نرم رہیں۔ آپ آزماکر کیوں نہیں دیکھتیں؟
5-انہیں گیلے بالوں کو درست انداز میں سنبھالنا آتا ہے
صحت مند بالوں والی خواتین اپنے گیلے بالو ں کھردرا تولیا نہیں رگڑتیں، وہ جانتی ہیں کہ انہیں تھپتھپاکر خشک کرنا بہتر ہوتاہے۔ تولیا رگڑنے کا نتیجہ الجھے ہوئے اور دومونہے بالوں کی صورت میں نکلتاہے۔ اس کے علاوہ گیلے بالوں کو باندھنا بھی سختی سے ممنوع ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ جلدی میں ہیں یا ابھی ورزش سے فارغ ہوئی ہوں، آپ کے بال اس وقت سب سے زیادہ نازک ہوتے ہیں، جب وہ گیلے ہوں، چناں چہ انہیں پیچھے کی طرف کھینچنا ان کی جڑیں کمزور کردے گا، جس کا لازمی نتیجہ بال گرنے کی صورت میں برآمد ہوگا۔
6-وہ "چمپی " کی اہمیت جانتی ہیں
ہم سب جانتی ہیں یہ مفید ہے لیکن اسکول چھوڑنے کےبعد بمشکل ہی کبھی اپنے بالوں میں تیل لگایا ہوگا۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار بالوں میں ناریل کا تیل لگانے سے ان کی صحت پر زبردست فرق پڑتاہے۔ اس سے آپ کو ایسے چمک دار بال ملیں گے جو دیکھتے ہی خوشی میں سرشار، صحت مند نظر آئیں اور زیادہ لمبائی تک بڑھ سکیں۔ قدم بڑھائیں اور اپنی دادی کی طرح کمرتک لمبے بال حاصل کرلیں۔
7-وہ ہیٹ اسٹائلنگ کے معاملے میں اسمارٹ ہیں
یہ ٹھیک ہے کہ اپنے بالوں کوقابو میں رکھنے کے لیے ہیٹ ٹولز کا استعمال آپ کی مجبوری ہے لیکن بعض خواتین اس معاملے میں زیادہ سمجھ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ وہ کول ایئر سیٹنگ استعمال کرتی ہیں تاکہ ان کے بالوں کو زیادہ نقصان نہ پہنچے ۔ مزید یہ کہ وہ اپنے بالوں کو ہفتے میں ایک دو بار قدرتی ہوا میں خشک ہونے دینے کی اہمیت جانتی ہیں تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جاسکے۔
8- وہ اپنے بالوں کو درست انداز میں برش کرتی ہیں
آپ نے غالباً اس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا لیکن آپ کا برش کرنے کا طریقہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے بالوں کو برش کرنے کا سب سے لطیف انداز یہ ہے کہ ان میںایک ہی ہلے میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک برش پھیرتے چلے جانے کے بجائے مختلف حصوں میں بانٹ کر برش کیا جائے جس کی ابتدا آخری سروں سے کی جائے اور پھر رفتہ رفتہ اوپر کی طرف آئیں۔صحت مند بالوں کی مالک ہر لڑکی جانتی ہے کہ قدرتی تیلوں کو سر کی جلد پر ہموار انداز میں تقسیم کرنے کے لیے برش کے ریشے بہترین ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ نے کنڈیشنر استعمال کررکھاہوتو اپنے بالوں میں چوڑے دانتوں والا کنگھا استعمال کریں تاکہ نمی کا تمام بالوں میں یکساں پھیلاؤ یقینی بنایا جاسکے۔
9- وہ اضافی غذائیت کی اہمیتسمجھتی ہیں
خواہ یہ آپ کی خوراک کا معاملہ یا اضافی نمی فراہم کرنے والی بالوں کی مصنوعات کا، بعض خواتین ایک قدم آگے رہتی ہیں۔ لیواِن کنڈیشنرز، تپش سے محفوظ رکھنے والی مصنوعات، آئلز اور موئسچرائزنگ کریمز، وہ بالوں کو خشکی اور نقصان سے بچانے کے لیے اضافی نمی فراہم کرنے والی درست پروڈکٹس میں پیسہ لگا تی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور خوراک پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا! ملٹی وٹامنز، اومیگاز، خشک میوہ جات کی گریاں، تازہ سبزیاں، مچھلی، ایوو کیڈو چند ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

English to Urdu: 10 things I hate about weddings in Pakistan
Detailed field: Social Science, Sociology, Ethics, etc.
Source text - English
10 things I hate about Weddings
1. The audience. Call me a prude but I find the whole idea of cheeky chachas sitting in the audience while other perverted phuphas stare and clap as the bhateeji shakes her booty to ‘Sheila kiJawani’ very disturbing.
2. The impromptu dances. There’s always some horrendously sweaty, overweight and excited mami who cannot restrain herself and suddenly launches into this embarrassing solo on Gujrallay while her husband and kids look away and pretend they don’t know her at all.
3. Turning the mehndi into an ‘80s wannabe club with a DJ, disco ball and wooden dance floors. Trust me, it does not make you an iota cooler!
4. The dupattas on men. I just don’t get how the bhangra cannot be done without the neon yellow duppattas hanging? Why do men suddenly chuck all their masculinity for one night and willingly drape these duppattas? Trust me, none of you look cute with those!
5. The movie walla. The man has an uncanny ability to always be there when you trip face-forward in your floor-length gharara or drip some salan on your chin. Please know that if he’s flashing you with blinding lights, you have officially made it into the bride and groom’s forever treasured and forever watched by thousands of generations to come montage.
6. The gift-pain-food equation. No matter how great the food is and how much you eat, throw away, feed the shaadi cat or secretly pack for your dog at home, it still does not equal the amount of pain you experienced and the money spent on clothes, jewellery, shoes, blowdries, churian, yada yada, yada.
7. The fake criers. There’s always that one person who barely knows the bride or groom but will start emptying her tear ducts even before the nikkah and hug everyone she can in the process.
8. No matter what you say to the couple on the rukhsati, it just sounds wrong on every level. Phrases to avoid: “Good Luck!”, “I hope all your wishes come true”, “May your joining together bring you more joy than you can imagine.”
9. The wastage of money. Don’t couples realise that the money they are spending on stupid things like exotic flowers, grand stages and gift boxes for five hundred people that they barely know could’ve easily been used on their own honeymoons? Think about it, wouldn’t you rather invest on a romantic honeymoon to Paris than spend thousands on a single night?
10. Pakistani brides. Especially up close. Aren’t they all monstrosities? All un-married makeup wallis take their revenge by pulling the baicharidulhan’s hair back, making her already overdone eyes pop out. Add to that a gharara she can barely walk in and jewellery that weighs more than she does and you have a dulhan who will give the bride of Frankenstein a run for her money.
Translation - Urdu
شادیوں کی دس باتیں ، جو مجھے ذرا بھی پسند نہیں !
1-حاضرین۔آپ چاہے مجھے دقیانوسی سمجھیں لیکن مجھے حاضرین میں موجود دانت نکالتے چاچوں اور آنکھیں پھاڑکر گھورتے اور تالیاں پیٹتے پھوپھاؤں کے سامنے ان کی بھتیجی کا " شیلا کی جوانی " پر کولھے مٹکانا سخت ڈسٹرب کرنے والا محسوس ہوتاہے۔
2-بے ساختہ ، بے قابو رقص۔ہر شادی میں کوئی نہ کوئی ایسی خوف ناک حد تک پسینے میں شرابور، موٹی تازی اور جذبات سے مغلوب مامی موجود ہوتی ہے جو خود پر قابو کھوبیٹھتی ہے اور اچانک "گجرا وے !" پر تنہا، تابڑ توڑ ناچنا شروع کردیتی ہے، جب کہ اس دوران اس کا شرمسار شوہر اور بچے اس کی طرف سے نظریں گھماکر ناٹک کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اسے جانتے ہی نہیں ہیں۔
3- اچھی خاصی گھریلو مہندی کو 80کی دہائی کے ایک ڈی جے، ڈسکو بال اور لکڑی کے ڈانس فلور والے کلب میں بدل ڈالنا ۔ میرا یقین کریں ، یہ تام جھام آپ کی شان وشوکت میں کوئی اضافہ نہیں کرتا !
4- مردوں پر دوپٹا۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ شوخ زرد رنگوں کے دوپٹے گلے میں لٹکائے بغیر بھنگڑا کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ آخر یہ مرد اپنی مردانگی سےایک رات کے لیے اچانک دست بردار ہونے اور خود کو خوشی خوشی دوپٹوں میں لپیٹنے پر کیسے تیار ہوجاتے ہیں؟ یقین کریں، وہ اس پہناوے میں قطعاً " سجیلے" نظر نہیں آتے ۔
5- مووی والا۔یہ شخص کوئی ایسی شیطانی طاقت رکھتاہے کہ آپ جیسے ہی اپنی فرش کو چومتے غرارے میں الجھ کر لڑکھڑاتی ہیں یا کچھ سالن چھلک کر آپ کی ٹھوڑھی پر آتاہے، یہ اس موقع پر لازماً ٹپک پڑتاہے۔ آپ یہ بات اچھی طرح جان لیجیے کہ یہ شخص اپنی لائٹوں سے صرف آپ کی آنکھیں ہی نہیں چندھیا رہاہے ، بلکہ آپ دولھا دلہن کے لیے دل سے لگاکر رکھے جانے والے اس خزانے میں ہمیشہ کے لیے قید ہورہی ہیں جسے ہزارہا نسلوں تک دیکھا جائے گا اور آپ کی شکل وصورت اور لباس ان گنت لوگوں کی نظروں اور تبصروں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔
6-بہت دُکھتاہے، بہت مہنگا پڑتا ہے یہ شادی کا کھانا ۔ شادی کا کھانا خواہ کتنا ہی اچھا ہو، اور چاہے آپ نے کتنا بھی کھالیں ، گرادیں ، شادی ہال کی بلی کو کھلادیں اور چوری چھپے گھر کے کتے کے لیے پیک کرکےبھی لےآئیں، آپ نے کپڑوں کی خریداری، سلائی ، زیورات، جوتوں ، چوڑیوں اور میک اپ وغیرہ میں جتنی مشقت اٹھائی اور پیسہ بربادکیا، اس کی برابری نہیں ہوسکتی۔
7- مگرمچھ کے آنسوبہانے والے یا والیاں۔ہرشادی میں کم ازکم ایک شخص ایسا ضرورہوتایا ہوتی ہے جو دولھا یا دلہن سے بمشکل ہی واقف ہوتی ہے لیکن جو نکاح سے بھی پہلے گھڑے بھر بھرکے آنسو بہانے لگتی ہے اور اس دوران میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے لپٹ کر رونے کی کوشش کرتی ہے۔

8- آپ رخصتی کے وقت نوبیاہتا جوڑے سے خواہ کچھ بھی کہیں، وہ ہر سطح پر غلط ہی لگتاہے۔ آپ کو ان جملوں سے خصوصاً پرہیز کرنا چاہیے " بیسٹ آف لک!" ، "میں امید کرتا ہوں تمہاری تمام خواہشات پوری ہوں گی!" ،" میری دعا ہے کہ تمہارا ملن تمہارے تصور سے زیادہ خوشیاں لائے!"

9-پیسے کی بربادی۔کیا نو بیاہتا جوڑے کو عقل نہیں ہوتی کہ جو پیسہ وہ قیمتی لیکن خوشبو سے خالی پھولوں، عالی شان اسٹیجوں، ایسے پانچ سو لوگوں کے لیے گفٹ باکسز کی خریداری پر برباد کررہے ہیں،جنہیں وہ بمشکل ہی جانت ہیں، اسے وہ باآسانی اپنے ہنی مون پر استعمال کرسکتے ہیں ؟ اس بارے میں غور کیجیے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ اس ایک رات پر خرچ کیے جانے والے لاکھوں روپے پیرس میں ایک رومانٹک ہنی مون پر انویسٹ کیے جائیں؟

10- پاکستانی دلہنیں۔ خصوصاً عنقریب بننے والیاں۔کیا ان جیسا مظلوم بھی کوئی ہوسکتاہے؟ تما غیر شادی شدہ میک اپ والیاں اپنا انتقام لینے کے لیے بے چاری دلہن کے بال اس قدر بے دردی سے پیچھے کھینچتی ہیں کہ اس کی بھاری میک اپ زدہ آنکھیں حلقوں سے ابلنے لگتی ہیں۔ اس پر ایسے غرارے کا تصور کیجیے جسے پہن کر وہ بمشکل ہی چل پاتی ہے، اوپر سے خود اس کے وزن سے زیادہ بھاری زیورات!غرض کہ انسان سے زیادہ وہ کسی بھوت پریت کی دلہن لگ رہی ہوتی ہے!

English to Urdu: 5 wedding proposals every girl will get
General field: Other
Detailed field: Social Science, Sociology, Ethics, etc.
Source text - English
5 Rishtas every girl will get
1- Bahar ka rishta
Forget sharafat and tameez, this family’s biggest accomplishment is that their son is in amreeka! The son is missing, “because he’s in Amreeka… na!!!” As soon as you serve tea, the mother will sit you down and show an entire album of pictures of her son. One of the pictures will surely be in Disneyland, where he’ll be wearing a fanny pack and an FOB smirk that says, “Take that … I’m in the happiest place in the world!”
The spill: If his mother says, he runs his own business in NYC, it’s safe to assume he has a Halal food cart on 53rd & 6th avenue. Unless you enjoy gyros and falafels 24/7, consider passing up on this gem!
2- The larka who could pass for your abba!
You enter the room, scan for the target and immediately thank your lucky stars when you see the larka isn’t there. You think he’s just as unhappy about this arrangement and is probably at home whining to his girlfriend on the phone about his parent’s obsession with shaadi.
That’s exactly when you’re introduced to a man who you assume is thelarkaykeabba. You say “Salam” to the uncle politely and wait for him to initiate small talk. Instead he’ll look you up and down; then give another onceover, and another, and another until you consider handing him 3D glasses to make his viewing experience even better!
The spill: If his mother says he’s just a very mature-looking 25-year-old, don’t buy it. He should be out looking for mature-looking 20-year-old girls!
3- Mamaka baby
The larka will open the door for his mother and wait for her to sit down … sweet right? Once they settle down and your dad asks the larka about his career and aspirations, his mother will answer all the questions for him. When the chai comes, his mother will hand it to her fully grownbeta and will also make him a delightful little plate filled with patties and cake. And when he gets crumbs on his pants, she’ll brush them off with her tissue.
The spill: Stay away from this one, he’s already in a satisfying, long-term, committed relationship. And you’ll never be able to match up to the real love of his life.
4- For the love of hi-tea
Who wants to pay for a 5-star restaurant’s overpriced hi tea when you can find one in every town? That’s the mantra of certain mufta-loving khaandans who enjoy eating munchies and sipping hot tea in the pretense of looking at prospective girls for their beta. They won’t bother much with small talk just so that the tea comes sooner.
The spill: Ensure that what you serve is simple, because if they really like your hi-tea, they’ll surely schedule another meeting for dinner. Nothing will come out of it — nothing should, anyway!
5- Sister lover
Just when your parents have completely given up, this rishta will come like a Godsend. Your parents will swoon over the boy’s perfect job andkhandaan. They’ll force you to come and meet him because he’s apparently nothing like the others before him. You’ll peek at him through your duppatta and realise that … he IS kinda cute!
And that’s when it happens — the inevitable — your gorgeous younger sister enters, and the larka will forget everything else and his drool will gather in an empty bowl right next to the samosas.
The spill: His parents will call your parents and meekly inquire if your sister’s on the table and fair game for their son? Your sister will tease you about this for the rest of your life!
Translation - Urdu
5رشتے جو ہرلڑکی کے لیے آئیں گے
1-باہر کا رشتہ
شرافت اور تمیز کو بھول جائیں، اس خاندان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ان کا بیٹا امریکا میں ہے۔ ان کے ہر دوسرے جملے کی تان اسی ایک بات پر ٹوٹے گی " کیوں کہ وہ تو امریکا میں ہے ناں!" آپ جیسے ہی چائے پیش کرتی ہیں، لڑکے کی ماں آپ کو اپنے پاس بٹھا کر اپنے بیٹے کی تصویروں کا پورا البم دکھائے گی۔ ان میں ایک تصویر لازماً ڈزنی لینڈ کی ہوگی جس میں وہ مسخروں والے لباس میں نظر آئے گا اور اس کے چہرے پر پنڈ سے نئے نئے شہرآنے والوں والی جیسی مضحکہ خیز مسکراہٹ ہوگی جو آپ سے کہہ رہی ہوگی " یہ دیکھو۔۔۔۔میں دنیا کے سب سے خوشیوں بھرے مقام پر موج کررہاہوں!"
اندر کی بات: اگر اس لڑکے کی ماں کہے کہ اس کا بیٹا نیویارک میں اپنا بزنس چلارہاہے ، تو یہ سمجھ لینا کوئی مشکل نہیں کہ وہ 53ویں اور چھٹے ایوینیو پر حلال کھانے کا ٹھیلا لگاتاہے۔ ماسوائے اس کے کہ آپ کو دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن گوشت بھرا رول پراٹھا اور پھلیوں کے کوفتے کھانا پسندہوں، اس "ہیرے" کو جانے ہی جانے ہی دیں تو بہتر ہوگا!
3- لڑکا،جو دیکھنے میں آپ کا ابا لگے!
آپ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور اپنے ہدف کی تلاش میں کمرے جائزہ لے کر سکون کا سانس لیتی ہیں کہ "لڑکا" وہاں نہیں ہے۔ آپ سوچتی ہیں کہ وہ غالباً اس طے شدہ شادی سے خوش نہیں ہے اور اس وقت وہ غالباً اپنے گھر میں بیٹھا سیل فون پر اپنی گرل فرینڈ سے اپنے گھر والوں کے سر پر چڑھے شادی کے جنون کا رونا رورہاہوگا۔ عین اسی وقت آپ کا تعارف دائیں سے تیسرےنمبر پر براجمان ان صاحب سے آپ کا تعارف کرایا جاتاہے جسے آپ "لڑکے کا ابا" سمجھ رہی تھیں۔ آپ شائستگی سے انکل کوسلام کرتی ہیں اور انتظار کرتی ہیں کہ وہ کوئی رسمی گفتگو شروع کریں گے ۔ اس کے بجائے وہ آپ پر اوپر سے نیچے تک نظر دوڑاتے ہیں ، اس کے بعد ایک بار پھر تفصیلی جائزہ لیتے ہیں ، اور لیتے ہی چلے جاتے ہیں، حتیٰ کہ آپ ان کی "دیدہ ریزی" میں آسانی کے لیے تھری ڈی چشمہ ان کے حوالے کرنے کے بارے میں سوچتی ہیں۔ تبھی آپ کے سر پر بم پھوڑا جاتاہے کہ یہی بزرگ آپ سے شادی کے امیدوار ہیں!
اندر کی بات: اگر اس کی ماں کہے کہ یہ صرف دیکھنے میں میچور لگتاہے، اصل میں تو صرف پچیس کا ہے تو اس کی بات پر ہنسیے گامت، ہاں یہ مشورہ بھی مت دیجیے گا کہ موصوف کو صرف میچور نظر آنے والی بیس سالہ لڑکی تلاش کرنی چاہیے!
3- ماں دا لاڈلا
ایسا لڑکا اپنی ماں کے لیے دروازہ کھولے گا اور خود بیٹھنے سے پہلے ماں کت بیٹھنے کا انتظار کرے گا۔ سوئیٹ ناں؟ جب وہ آرام سے بیٹھ جائیں گے اور آپ کے والد لڑکے سے اس کے کیریئر اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پوچھیں گے تو اس کے بجائے ماں تمام سوالوں کے جواب دے گی۔ جب چائے آئے تو اپنے جوان بیٹے کو ماں چائے پیش کرے اور اس کا دل کوش کرنے کے لیے اس کی پلیٹ کو پیٹیز اور کیک سے بھرتی رہے گی۔ اور جب وہ پیٹیز اور کیک کے ریزے اپنی پینٹ پر گرائے گا تو وہی انہیں ٹشو سے صاف کرے گی۔
اندر کی بات: اس رشتے سے بچ کے رہیں۔ وہ پہلے ہی ایک مطمئن، طویل المیعاد اور اٹوٹ رشتے میں جکڑا ہوا ہے، اور آپ زندگی میں کبھی اس کی زندگی کی حقیقی محبت کی برابری نہیں کرسکیں گی۔
4- ہائی ٹی کے شوقین
کون بے وقوف فائیو اسٹار کی مہنگی ہائی ٹی پر پیسے بربادکرے گاجب آپ کو جب چاہے مفت میں اس عیاشی کے وافر مواقع دستیاب ہوسکتے ہیں۔ مفتے کے شوقین بہت سے خاندانوں کا یہی منترا ہے جو اپنے بیٹے کے لیے لڑکی دیکھنے کے نام پر وقتاً فوقتاً گرما گرم چائے اور لذیز لوازمات سے لطف اندوز ہونے کا کوئی موقع نہیں گنواتے ۔ وہ رسمی گفتگو میں زیادہ وقت نہیں گنواتے ، تاکہ چائے اور اسنیکس جلد از جلد آسکیں۔
اندر کی بات: یہ بات یقینی بنائیں کہ انہیں سادہ سے لوازمات پیش کیے جائیں، کیوں اگر انہیں آپ کی ہائی ٹی واقعی پسند آگئی تو وہ ڈنر کے لیے ایک اور ملاقات ضرور رکھیں گے۔ ان کی خاطر تواضع کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، اور ویسے ہونا بھی نہیں چاہیے !
5- بہنوئی بننے کا امیدوار
جب آپ کے والدین رشتے کی طرف سے بالکل مایوس ہوچلے ہوں گے، یہ رشتہ خدا کی نعمت کی طرح اچانک ٹپک پڑے گا۔ آپ کے والدین لڑکے کی بہترین ملازمت اور خاندان پر صدقے واری ہورہے ہوں گے۔آپ کو اس کے سامنے جانے اور ملنے پر مجبور کیا جائے گا کیوں کہ بظاہر وہ اس سے پہلے والوں سے بالکل الگ ہے۔ آپ دوپٹے کی آڑ سے اس پر نظر ڈالیں گی اور آپ کو لگے گاکہ یہ تو اچھا بھلا ہے ! اور تبھی وہ ہوگا، جو ناگزیرتھا۔ آپ کی پیاری سی چھوٹی بہن کمرے میں داخل ہوگی اور لڑکا سب کچھ بھول جائے گا اور اس کے منہ سے ٹپکنے والی رال سے چٹنی کا خالی پیالہ لب ریز ہوجائے گا۔
اندر کی بات: اس کے والدین فون کریں گے اور دبے لفظوں میں پوچھیں گے کہ کیا چھوٹی والی رشتے کے لیے دستیاب ہے اور کیا ہمارے بیٹے سے اس کا رشتہ ہوسکتاہے؟ آپ کی بہن باقی تمام زندگی اس واقعے کا حوالہ دے کر آپ کو چھیڑتی رہے گی!
English to Urdu: Lahore comes alive with Telenor Bridal Couture Week
General field: Social Sciences
Detailed field: Textiles / Clothing / Fashion
Source text - English
Lahore comes alive with TBCW2015
Lahore came alive last night when some of the best bridal designers showcased their couture at Falettis Hotel for the biggest bridal extravaganza of the year! Considering the “Telenor Bridal Couture Week” (#TBCW2015) is in its 11th edition, we expected plenty of oomph and glamour on the redcarpet and celeb showstoppers on the ramp! And TBCW2015 kept up with our expectations and showed us the gorgeous Mira Sethi, Adnan Siddiqui, Fizza Ali and Iffat Omer on stage. Here is all that we loved from the designers from Day 1.
1. Zarmisha Dar
Dar was inspired by the French word “Lumière” meaning “light”. The collection was composed of soft pastels, organza and sheer tulle. Sequins, pearls, bead gave the looks an ethereal, romantic feel.
2. Nickie Nina
The duo commemorated wild life and nature through their collection “NehShikar”. Classic cuts from the Rajput era were given a modern spin. Silk, jamawar, organza and velvets were highlighted with thread, crystals and zardozi to depict picturesque scenery from natural habitats.
3. Honey Waqar
Honey Waqar’s exquisitely detailed bridal collection Chand Begum” celebrated a different kind of woman. A woman sure of herself, empowered, intellectual and imaginative. Actress Mira Sethi who showstopped for this line was the perfect choice for a collection as regal as this.
4. Aisha Imran
Paying a tribute to Lahore was Aisha Imran’s “The Heritage” which had everything from cocktail gowns, bridal lehngas, ghararas, to short hemlineswith traditional dabka ,gota and pearl work on silk, velvet, crepe, organzas and jamawars.
5. HSY
HSY goes back to his earlier silhouettes and colorpalettesfrom the early 2000s with this collection inspired by the heavens. Stormy blues, rose gold, charcoal silver and greys reigned supreme on western silhouettes which were embellished with quintessentially Eastern embroideries.
6. ShaziaKiyani
Kiyani took inspiration fromWilliam Morris for her line “Woven Dreams” which featured bridals in earthy colors and warm pastels that were embroidered with mukesh&tilla work andprecious stones. Having a traditional yet modern silhouette and sheer fabrics, this was a line perfect for the modern bride.
7. Zaheer Abbas
We got to see Zaheer Abbas’s “Baad-e-Naubahar” again after a successful showcasing at FPW2015. Inspired by Faiz Ahmed Faiz’s poetry, the collection depicted the longing for the return of a beloved. The color palettehad a lot of stark blacks against golds, plush pinks, pastels and rich tones of maroons and featured thread, aqshi, gota and various forms of crystals and pearl beading.
8. Ziggi Menswear
"Shahnama" which means 'The book of kings' showcased by international menswear designer Ziggi was based on the illustrations of poet Ferdowsi.Ziggi played aroundwith different lengths and styles and fabrics like velvet, pure silks, brocade and kimkhab.
9. Sara RohailAsghar
Sara RohailAsghar’s collection "Blooming Rose of Eve' s garden" narrated the journey of a woman. The gorgeous 90s model Iffat Omer came down as the showstopper wearing a heavily embellished red bridal jora from her line.

Translation - Urdu
ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک 2015نے لاہور میں جوش وخروش کی لہر دوڑادی

گزشتہ رات زندہ دلانِ لاہور نے اپنے شہر میں ملک کے بعض بہترین برائیڈل ڈیزائنر ز کا روایتی گرم جوشی سے استقبال کیا جو فلیٹیز ہوٹل میںجاری عروسی ملبوسات کی سال کی سب سے بڑی اور عظیم الشان نمائش ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک 2015 میںاپنے تخلیقی شہ پاروں پیش کرنے آئے ہوئے ہیں۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ ”ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک“ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، ہم سب ریڈ کارپٹ پر حسن وجمال کی بے پناہ فروانی اور گلیمر کی بھرمار اور ریمپ پر دل کی دھڑکنیں اتھل پتھل کردینے والے سپر اسٹارز کی یلغارکی پہلے سے توقع کیے بیٹھے تھے، اور ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک 2015اس حوالے سے ہماری توقعات پر بھرپور انداز میں پورا کیا اور میرا سیٹھی، عدنان صدیقی ، فضیٰ علی اور عفت عمر جیسے ٹاپ ماڈلز نے اپنی دلکشی و دلربائی سے اسٹیج کو جگمگائے رکھا اور لاہوریوں کے دل جیت لیے۔پہلے دن درج ذیل ڈیزائنرز ہماری پزیرائی کا مرکز بنے رہے۔

زرمشا ڈار
ڈار فرانسیسی لفظ "لیومیئرے" یعنی ”روشنی“ سے انسپائر رہیں۔ ان کی کلیکشن سوفٹ پیسٹل کلرز، آگینزا اور خالص ٹیول یعنی باریک ریشمی جالی پر مشتمل تھی۔ جب کہ سلمہ ستارہ، موتیوں اور نگینوں نے ملبوسات کو ایک سحر انگیزلطافت اور رومانوی دلکشی کا مرقع بنارکھاتھا۔

نکی نینا
فیشن ڈیزائنرز کی اس جوڑی نے اپنی کلیکشن ”نیہشکار“ کے ذریعے قدرتی حیات اور حسن فطرت کو خراج تحسین پیش کیا۔ راجپوت دور کی روایتی جھلک کو ایک جدت آمیز رنگ دیتے ہوئے سامنے لایا گیاتھا۔ رشم، جاماوار، آرگینزااور مخمل پر قدرتی ماحول کے دلکش نظاروں کی عکاسی کے لیے ڈوری، کرسٹلز اور زردوزی کا فن کارانہ استعمال کیا گیاتھا۔

ہنی وقار
ہنی وقار نے انتہائی نفیس اور فن کارانہ باریکیوں کے حامل عروسی ملبوسات پر مشتمل کلیکشن ”چاند بیگم“ کے ذریعے ایک الگ طرح کی خاتون کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ایک ایسی خاتون جسے اپنے آپ پر اعتماد ہے، جو خود مختار، دانش مند اور پُر تخیل ہے۔ اس شاہانہ کلیکشن ایکٹریس میرا سیٹھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہوئی جس نے یہ تقریب لگ بھگ تن تنہا اپنے نام کرلی۔

عائشہ عمران
عائشہ عمران نے اپنی کلیکشن ”دی ہیریٹیج“کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی کلیکشن میں کاکٹیل گاؤنز سے لے کر ریشم، مخمل، کریپ، آرگینزا اور جاماوار پر روایتی دبکا، گوٹا اور موتیوں کے کام والے مختصر گھیر دارعروسی لہنگوں اور غراروںتک سبھی کچھ شامل تھا۔

HSY
HSY
نے آسمان سے متاثر ہوکر تیار کی گئی اپنی اس کلیکشن میں اپنےسنہ دوہزارکے ابتدائی زمانے کے سحر انگیز اور خواب ناک سلہاؤٹے ملبوسات اور نظر افروز رنگوں سے استفادہ کیا ۔ اعلیٰ درجے کی مشرقی کشیدہ کاری سے مزین ان مغربی سلہاؤٹے ملبوسات پرپُر شور نیلگوں، گلابی مائل سنہری، چار کول سلور اور گرے رنگوںکا مکمل راج نظر آیا۔
شازیہ کیانی
شازیہ کیانی نے اپنی لائن "وون ڈریمز" کے لیے ولیم موریسن سے انسپائریشن لی اور ان کی کلیکشن میں خاکستری رنگ اور گرمائش کے حامل پیسٹل کلرز والے عروسی ملبوسات نمایاں تھے جن پر مکیشن اور طلے کے کام اور قیمتی نگینوں سے کشیدہ کاری کی گئی تھی۔ روایتی جھلک کے باوجود جدید سلہاؤٹے اور نفیس فیبرکس کی بدولت یہ کلیکشن نئے دور کی دلھن کا بہترین انتخاب ہیں۔
ظہیر عباس
فیشن پاکستان ویک2015 میں کامیاب مظاہرے کے بعد ہمیں ایک بار ظہیر عباس کی "باد نوبہار" کلیکشن دیکھنے کا موقع ملا۔ فیض احمد فیض کی شاعری پر مبنی اس کلیکشن میں اپنے بچھڑے ہوئے محبوب سے دوبارہ ملن کی اآرزو کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس کلیکشن میں ہمیں جابجا گیرے سیاہ پس منظر پر سنہری، شوخ گلابی اور کلیجی (میرون) کی مختلف ٹونز نظر آئیں اور ان ملبوسات پر ڈوری، عکسی، گوٹا اور مختلف اشکال کے کرسٹلز اور موتیوں سے ماہرانہ کشدیہ کاری کی گئی تھی۔
زگی مینز ویئر
مردانہ ملبوسات کے شہرہ آفاق ڈیزائنر زگی کی کلیکشن "شاہنامہ" یعنی بادشاہ کی کتاب عظیم فارسی شاعر فردوسی کے تحریری خاکوں پر مبنی تھی۔ زگی نے اپنی اس کلیکشن میں مختلف طرز اور انداز اور مخمل، خالص ریشم، بروکیڈ اور کمخواب جیسی فیبرکس سے دل کھول کراستفادہ کیاہے۔
سارہ روحیل اصغر
سارہ روحیل اصغر کی کلیکشن " بلومنگ روز آف ایوز گارڈن" میں ایک عورت کے سفر کی عکاسی کی گئی تھی۔جب کہ نوے کی دہائی کی حسین وجنیل سپر ماڈل عفت عمر نے بھاری جڑاؤ سرخ عروسی جوڑے میں نمودار ہوکر شو لوٹ لیا۔

English to Urdu: Telenor Bridal Couture Week-Day3
General field: Social Sciences
Detailed field: Textiles / Clothing / Fashion
Source text - English
Telenor Bridal Couture Week-Day3
Last night, fashion, music, and DANCE was combined at the Telenor Bridal when model SadafKanwal put on a heart-stopping dance performance in red and gold. Fan-favourite designers FahadHussayn,ZainabChottani, NiloferShahid and AsifaNabeel also showcased on the last day. We also saw seasoned film star Resham, actor HumayunSaeedand Canadian model Sabina Pasha on the ramp.

So here’s all that went down the runway on Day 3.

FAHAD HUSSAYN:
Opening the show was FahadHussaynwith a collection inspired by the artistry and craftsmanship of Chiniot. He picked up architectural design details of GulnarManzil. The collection featured signature silk thread embroideries with delicate handiwork on nets organza, tissue and chiffon.

HOUSE OF ARSALAN IQBAL
The collection called ‘Talismen’ took audiences back to the days of the Ummayad Caliphate all the way to Emperor Akbar’s rule of the vast land that is the subcontinent. Deep Blues, bright Yellows, Ivoroes, Golds and Turquoise were set against Black, Maroon and Spring Leaf Green.

ERUM KHAN:
The collection named “Dastoor-e-Ishq” with earthy colors and warm pastels with red/purple tones was finished with pearls and subtle gold was a fusion of modern cuts, designs and traditional artwork. Sheer fabrics such as silk organza, pure silk cotton were adorned with pearls and botis and embellished withresham, tilla, pearls, sequins and stones.

ZAINAB CHOTTANI
ZainabChottani who showcased a few weeks earlier was back at TBC2015 with “Aqaasi-e- Dhanak”. With Swarvoski details on exquisite French lace and floral appliqués, this bridal collection was truly ethereal.

NILOFER SHAHID
Through her showcase, NiloferShahidtold the journey a woman’s goes through when she is married. How she changes from a sheltered little girl into a strong and powerful woman.

ASIFA & NABEEL
Asifa&Nabeel took inspiration from the Mughal era with embroideries and captures the beautiful paintings of Mughal era.

MEHDI
Mehdi’s latest collection featured embellishes cropped capes, saris and lehengas and his menswear line had bright sherwanis and embroidered vests.

DAMAS:
Leading multinational jewellery brandDamas presented their diamond, polka, precious stones and luxury jewellery along with the classic signature line by Ruby Zahid.
Hamna Amir Designer Jewelry:

“Nizam-e-Sahiba"is artisanal collection that captures the beauty of "The Nizam of Hyderabad". Beautiful chokers and headgears embellished withrubys and dainty diamonds.
Translation - Urdu
ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک 2015- لاہور میں فیشن کے جلووں کا تیسرا دن

گزشتہ رات ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک میں فیشن کے جلووں میں میوزک اور ڈانس بھی شا مل ہوگئے جب ماڈل صدف کنول نے سرخ اور سنہرے لباس میں زبردست ڈانس پرفارمنس کے ذریعے لاہوریوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھادیں۔ فین فیورٹ ڈیزائنرز فہد حسین ، زینب چھوٹانی ، نیلوفر شاہد اور آصفہ نبیل نے بھی گزشتہ روز اپنے فن پاروے پیش کیے ۔ ہم نے کہنہ مشق فلم اسٹار ریشم ، ایکٹر ہمایوں سعید اور کینیڈین ماصل سبینہ پاشا کو بھی ریمپ پر دیکھا۔
تیسرے دن رن وے پر رونما ہونے والی سرگرمیاں کچھ اس طرح رہیں۔

فہد حسین
شو کی ابتدا فہد حسین نے چنیوٹ کی فب کارانہ دستکاری سے متاثر کلیکشن کے ساتھ کی ۔ انہوں نے گلنار منزل کے تعمیراتی ڈیزائن کی تفصیلات سے استفادے پر مشتمل ملبوسات پیش کیے ۔ خالص آرگینزا، ٹشو اور شیفون پر نفیس دستکاری کے ساتھ ریشم کی ڈوریوں سے مخصوص کشیدہ کاری اس کلیکشن کی نمایاں خصوصیت رہی۔

ہاؤس آف ارسلان اقبال
اس کلیکشن کو "ٹیلسمین" کا نام دیا گیا تھا جس کے ذریعے حاضرین کو امیہ خلیفوں کے دور سے برصغیر کے طویل و عریض خطے پر اکبر بادشاہ کے راج تک تاریخ کے سفر پر لے جایا گیا۔ اس کلیکشن میں جابجا سیاہ ، کلیجی ( میرون) اور موسم بہار میں سرسبز پتوں کے رنگ والے ملبوسات پر گہرے نیلے، شوخ زرد ، ہاتھی دانت جیسے دودھیا، طلائی اور فیروزی رنگوں میں کام نظر آیا۔

ارم خان
ان کی کلیکشن کا نام " دستور عشق" ہے جسےخاکی رنگ اور گرمائش کے حامل پیسٹل کلرزکے ملبوسات پر سرخ/جامنی ٹونز کا استعمال کیا گیا تھااور ان پر موتیوں اور نفیس طلا کاری کے ساتھ جدید کٹاؤ ، ڈیزائنز اور روایتی فنکارانہ دستکاری کے ساتھ فنشنگ دی گئی تھی۔ خالص فیبرکس مثلاً سلک آرگینزا، پیور کاٹن کو موتیوں اور بُوٹیوں سے مزین کیا گیا تھا اور ان پر ریشم، طلا، موتیوں، سلمہ ستارہ اور نگینوں سے کشیدہ کاری کی گئی تھی۔


زینب چھوٹانی
زینب چھوٹانی، جنہوں نے چند ہفتے پہلے پیش کردہ "عکاسی دھنک " کے ساتھ ایک بار پھر ٹیلی نار برائیڈل کوٹور ویک میں جلوہ گر ہوئیں ۔ انتہائی نفیس فرنچ لیس پر سواروسکی کے باریک کام اور پھولوں والے ایپلک ورک والی یہ عروسی کلیکشن حقیقی معنوں میں سحر انگیز قرار دی جاسکتی ہے۔

نیلوفر شاہد
نیلوفر شاہد نے اپنی کلیکشن کے ذریعے اس سفر کی عکاسی کی جس سے کسی خاتون کو شادی کے بعد گزرنا پڑتاہے کہ کیسے وہ اپنے والدین کی پناہ میں رہنے والی ننھی بچی سے ایک مضبوط اور طاقت ور خاتون میں تبدیل ہوتی ہے۔

آصفہ اینڈ نبیل
آصفہ اینڈ نبیل نے اپنی کلیکشن میں کشیدہ کاری کے نمونوں کے ساتھ مغل دور سے انسپائریشن لی اور مغل راج کی دلکش پینٹنگز کو اپنے ملبوسات میں استعمال کیا ہے۔

مہدی
مہدی کی تازہ ترین کلیکشن میں کشیدہ کاری والے کٹاؤ دار لبادے، ساڑھی اور لہنگے نمایاں ہیں اور ان کے مردانہ ملبوسات میں شوخ رنگوں والی شیروانیاں اور کڑھی ہوئی واسکٹیں شامل ہیں۔

DAMAS
اس ممتازملٹی نیشنل جیولری برانڈ نے روبی زاہد کی کلاسک سگنیچر لائن کے ہمراہ اپنے ہیرے، پولکا، قیمتی نگینے اور لگژری جیولری پیش کی ۔

ہمنا عامر ڈیزائنر جیولری
"نظام صاحبہ" ایک فن کارانہ ہنرمندی کی شاہکار کلیکشن ہے جس میں "نظام حیدرآباد" کے دور حکمرانی کی دلکشی سے استفادہ کیا گیاہے۔ اس کلیکشن میں یاقوت اورنفیس ہیروں سے مزین خوب صورت ہار اور ٹوپیاں وغیرہ شامل ہیں۔

Experience Years of experience: 33. Registered at ProZ.com: Dec 2015.
ProZ.com Certified PRO certificate(s) N/A
Credentials N/A
Memberships N/A
Software Adobe Acrobat, Adobe Illustrator, Google Translator Toolkit, memoQ, MemSource Cloud, Microsoft Excel, Microsoft Word, ProZ.com Translation Center
CV/Resume English (DOCX)
Professional objectives
  • Meet new translation company clients
  • Meet new end/direct clients
  • Screen new clients (risk management)
  • Network with other language professionals
  • Find trusted individuals to outsource work to
  • Build or grow a translation team
  • Get help with terminology and resources
  • Learn more about translation / improve my skills
  • Learn more about interpreting / improve my skills
  • Get help on technical issues / improve my technical skills
  • Learn more about additional services I can provide my clients
  • Learn more about the business side of freelancing
  • Find a mentor
  • Stay up to date on what is happening in the language industry
  • Help or teach others with what I have learned over the years
  • Transition from freelancer to agency owner
  • Improve my productivity
  • Other - Relocate to some more suitable country.
Bio

Respected Employer,

Greetings!

I can write thousands of words about my credentials
but I know you don’t have that much time, so I will content on explaining that I am a native Urdu speaker and a veteran
Urdu linguist with strong command over both Urdu and English languages which
enables me to do English to Urdu
translation and other related tasks expertly. In this regard, my main
attributes are:

  • Over 30 years of diverse experience in translation from financial and technical data to
    literature, in top-grade quality with accuracy and speed.

  • I am an expert in English language analysis to
    comprehend mixed-media (audio, audio/visual, or print) in the Urdu language and render that material into clear, complete, idiomatically, and grammatically correct English, in verbatim or summary form as required. I
    am also experienced in localization and post-edit machine translation.

  • I also provide accurate and
    idiomatic translation and language-related services in a variety of forms
    including, but not limited to: transcripts, gist, reports, oral
    recordings, posters, and signs.

  • I am also able to  Analyze provided data to determine
    value, scan, and process a high volume of traffic in the Target Language,
    searching for and extracting critical and essential elements, as defined
    by the customer

  • I can also operate a collection of equipment, incorporate cultural and linguistic knowledge to relate,
    analyze, and interconnect information

  • I am also able to perform quality
    control on translated documents

    I also have the capacity to produce written
    reports developed from translated target materials in the proper format

 

Best
regards.


Yours truly,

Muhammad Abbas Saqib
H.No.119/17, Sector 11D,
North Karachi, Karachi.
Cellular: 0092334-1673678
Email: 
[email protected]

Keywords: Experienced Urdu linguist, Urdu Editor, Urdu Proofreader, Urdu Transcriber, English to Urdu Translation, Urdu Native Language, Experienced English to Urdu Translator, Diverse English to Urdu Translator, Expert in post-editing of machine translation, Urdu Copywriter.


Profile last updated
Dec 20, 2023



More translators and interpreters: English to Urdu   More language pairs